CSS Solved Translation 2019
CSS Solved Translation 2019 Read More »
Q: Translate the following into English by keeping in view figurative/idiomatic expressions.
پاکستان، افغانستان میں امن کے لیے پر عزم ہے کیونکہ افغانستان میں امن، پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ تاریخی تناظر میں دیکھا جائے تو پاکستان اور افغانستان پڑوسی برادر اسلامی ملک ہونے کے ناتے تاریخی، ثقافتی، لسانی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ یہ رشتے اٹوٹ ہیں، دونوں کا انحصار ایک دوسرے پر ہے اور دونوں الگ الگ رہ بھی نہیں سکتے۔ پاکستان کا موقف روز اول سے یہی رہا ہے کہ افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے۔ اس موقف کی حمایت چین بھی کرتا ہے۔ اس ضمن میں چین نے کہا ہے کہ افغان تنازع کا افغان قیادت میں ہونے والے امن مذاکرات سے ہی حل ممکن ہے۔ پاکستان اور چین اسٹریجک شراکت داری کے لیے افغان تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
CSS Solved Translation 2019 Read More »